27 مارچ، 2022، 10:42 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84697146
T T
0 Persons

لیبلز

مورا کا دورہ تہران؛ امریکہ کو سیاسی فیصلے اپنانے کیلیے یورپ کی کوشش

تہران، ارنا - مذاکرات کے یورپی رابطہ کار اتوار کو ہمارے ملک کے حکام اور سینئر مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گے تاکہ واشنگٹن ایران کے نکات اور مطالبات کے بعد اپنا سیاسی فیصلہ اپنائے۔

ارنا کے مطابق مہینوں کی سودے بازی کے بعد، ویانا مذاکرات کو 11 مارچ کو ہمارے ملک کے چیف مذاکرات کار کی تہران واپسی کے ساتھ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، تاکہ واشنگٹن طے پانے والے معاہدوں کی بنیاد پر ایک اچھے معاہدے کے حصول کیلیے اپنا سیاسی فیصلہ کر سکے۔

دارالحکومتوں میں وفود کی واپسی کے بعد سے، ایرانی وزیر خارجہ ، جوزف بوریل ، ایران کے سینئر مذاکرات کار علی باقری، مذاکرات کے کوآرڈینیٹر اینریک مورا کے درمیان مشاورت اور بات چیت بھی بلاتعطل جاری ہے.

مذاکرات کے یورپی رابطہ کار اینریکہ مورا ہفتہ کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات کار علی باقری سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے۔

ان کی درخواست پر مورا اور ہمارے ملک کے کچھ اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتیں بھی ہو سکتی ہیں۔

مذاکرات اب ایک نازک موڑ پر پہنچ گئے ہیں اور کچھ مسائل ابھی حل نہیں ہو رہے ہیں اور کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ واشنگٹن کی سیاسی فیصلہ سازی کی کمی ہے۔

ایران اپنے فیصلوں کا مورا کو پیش کرے گا تو ضروری ہے کہ واشنگٹن بھی مورا کی ملاقات سے پہلے اچھے معاہدے تک پہنچنے کیلیے اپنا سیاسی فیصلہ کرے اور مذاکرات کو مزید طول نہ دے۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے بھی ہفتے کے روز ٹیلی ویژن پر دئے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ ہم ایک معاہدے کے قریب ہیں لیکن یہ کہ چند اہم مسائل ہیں اور تازہ ترین تبادلوں کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNA     URDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .